بابر اعظم نےمہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم  نےمہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری بنا کر بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا۔

سپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے نجی سکول اورکالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے سیریز کے دوسرے میچ ون ڈے میچ میں73 رنز کی شاندار اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ جس میں 7چوکے شامل تھے۔اس نصف سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم سینا ممالک کے خلاف 39ففٹیز بنانے کا ریکارڈ قائم اپنے نام کردیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا ۔ سابق قومی کپتان بابراعظم نے 300 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 14 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں جن میں 31 سنچریاں اور 95 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ الف کو دیتے ہیں حکومت میں ب آ جاتا ہے ، پیر پگاڑا

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افر یقہ کو 81 رنز سے شکست د ے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *