Skip to content
بی آر ٹی کارڈ میں 100روپے کا مزید اضافہ
پشاور: بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنیوالے مسافروں کے لیے بُری خبرآگئی، انتظامیہ نے بی آرٹی کارڈ میں 100روپے کا مزید اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ شہریوں کو تین سوروپے میں ملنے والا کارڈ اب 4 سوروپے میں ملے گا۔
ٹرانس پشاور کی طرف سے بی آرٹی کارڈ کی نئی قیمت جاری کرد ی گئی ہے۔ کارڈ کے ریٹ میں اضافے کے فیصلے پر آج ہی سے عملدرآمد شروع ہوگا۔