احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری 2025 کی تاریخ مقرر کردی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی و دیگر کے خلاف ترقیاتی پراجیکٹس میں مبینہ خورد بُرد اور کک بیکس وصولی کےمقدمے کی سماعت ہوئی ۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس کی سماعت کی، جس میںچودھری پرویزالہیٰ آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کیوں پیش نہیں ہوئے؟۔