جنوبی افریقہ کیخلاف50 وکٹیں، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقہ کیخلاف50 وکٹیں، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انٹر نیشنل کرکٹ میں جنوبی افر یقہ کے خلاف 50وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکر م کا 48 و کٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ نے25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں ، قومی باؤلر پچھلے ایک روزہ میں وکٹ لینےمیں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات بارے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: علی محمد خان

دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقہ کیخلاف 31اننگز کھیل کر 48 وکٹیں اپنے نام کی تھیں ۔ وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے پولیس میں سینکڑوں کانسٹیبلز کی تعیناتی کا عمل شروع

اب ان کی جگہ شاہین آفریدی نے لے لی ہے۔سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور بورے والا ایکسپریس کے نام سے پہنچانے جانے والے وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کیساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *