حکومت کو اب مذاکرات کے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں : قمر زمان کائرہ

حکومت کو اب مذاکرات کے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں : قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا معاملہ اب آگے بڑھنا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 9مئی اور 26 نومبر کو ایک طرف رکھ کر معاملات آگے بڑ ھائے جائیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سول نافرمانی غداری کے مرتکب ہو نیوالی بات ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا ،شاہد خاقان عباسی

تحریک انصاف بھی اس موقع پر اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لے کر آئے اور تھریٹ کر کےچلنے سے گریز کرے ۔ دونوں فریقین کو کھلے دل کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ، صدر مملکت آصف علی زرداری بھی مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انتقال کرجانیوالے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی ، نادرا نے گائیڈ لائنز جاری کردیں

انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی یہ بات مثبت ہے کہ مذاکرات کے لئے شرائط نہیں ہونی چاہئیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے کچھ شرائط کی بات کی، پاکستان تحریک انصاف اپنے لئے مشکلات پیدا کر کے اب مذاکرات کیلئے آگے آئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *