پنجاب حکومت نے انتظامی بنیاد پر صوبے کو 10 ڈویژن میں تقسیم کردیا

پنجاب حکومت نے انتظامی بنیاد پر صوبے کو 10 ڈویژن میں تقسیم کردیا

صوبائی حکومت نے انتظامی بنیاد پر پنجاب کو 10 ڈویژنوں میں تقسیم کردیا اور گورنر نے اس حوالے سے گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی نئی تقسیم سے 10 ڈویژن، 41 اضلاع اور 216 تحصیلیں ہوں گی۔

نئی ڈویژن  میں ضلع گجرات کو بحال کر دیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی میں 6,6 اضلاع جبکہ لاہور،گجرات میں 4,4 اضلاع شامل کر دئیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں موسم شدید سرد ، مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹرویز بند

مری اور تلہ گنگ کو باقاعدہ طور پر مکمل نئے اضلاع کا درجہ بھی مل گیا ہے، پنجاب میں اب اضلاع کی تعداد 36 سے بڑھ کر 41 ہو گئی  ۔

Notification of Divisions, Districts & Tehsils in the Punjab

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ریونیو ڈویژنز کی سربراہی ایک کمشنر کریں گے جو پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کریں گے یا حکومت کی جانب سے تفویض کی گئے مناسب اختیارات حاصل ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *