حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات بارے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: علی محمد خان

حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات بارے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں اور آگے جاکر ان مطالبات میں ہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی ہو۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے پولیس میں سینکڑوں کانسٹیبلز کی تعیناتی کا عمل شروع

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں، اور آگے جا کر ان مطالبات میں ہمارا جو مطالبہ شامل ہوگا وہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے گزشتہ 3 سالوں میں تیل اور گیس کی تلاش پر 430 ارب خرچ کیئے

انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا گیا اس کا مطلب کوئی مسئلہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *