ڈار گروپ آف انٹر پرائزز نے کپتان برانڈ کے نام سے سیالکوٹ میں آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا

ڈار گروپ آف انٹر پرائزز نے کپتان برانڈ کے نام سے سیالکوٹ میں آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے سیالکوٹ سے رہنما عثمان ڈار کے بزنس گروپ ڈار گروپ آف انٹر پرائزز نے کپتان برانڈ کے نام سے اپنی آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا ہے جہاں کپتان برانڈ کی مختلف چیزیں دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈار گروپ آف انٹر پرائزز نے سیالکوٹ میں ’کپتان‘ برانڈ کے نام سے اپنی آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا ہے جہاں کپتان برانڈ کی مختلف چیزیں جیسے جیکٹس، کپڑے، جوتے، پرفیوم، شالیں اور پرس دستیاب ہیں۔ دکان میں جگہ جگہ عمران خان کی تصاویر اور لوگو موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کپتان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں کی ان سے محبت عام ہے اور ان کے جیل جانے کے بعد اس میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح بھی تحریک انصاف کے کارکنان میں عام ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں اس نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں، اور دیگر سامان بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ’کپتان‘ برانڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر کپتان برانڈ کے حوالے سے مختلف تبصرے بھی سامنے آئے جہاں ایک طرف عوام نے ڈار گروپ آف انٹر پرائزز کو سراہا اور وہیں سیالکوٹ میں انکی جانب سے کپتان عمران خان کے حوالے سے متحرک کردار ادا نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *