پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچز کی سیریز بھی جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچز کی سیریز بھی جیت لی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی اور تین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاون ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد پروٹیز کا قلعہ بھی فتح کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ یوں پاکستان کی وائٹ بال ٹیموں کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقہ میں بھی تاریخ رقم کر گئے۔ پاکستان کا کوئی کپتان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک میں ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح حاصل کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکا۔

کیپ ٹاون میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے فتح حاصل کرنے پر محمد رضوان عظیم ترین پاکستانی کپتانوں کی فہرست میں نام لکھوانے میں کامیاب ہو گئے۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں محمد رضوان پاکستان کے واحد کپتان بن گئے جو بطور کپتان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مارکو جینسن نے3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 25، عبداللہ شفیق صفر، بابر اعظم 73 اور کپتان محمد رضوان 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 5 چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مفاکا نے 4، مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کامران غلام نے 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو پروٹیز کی سرزمین پر کسی بھی پاکستانی بیٹر کی دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *