پاکستان ریلوے نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔
ریلوے نے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پاکستان ریلوے نے سابق وزیراعظم کی برسی پر لاہور سے گڑھی خدا بخش کیلئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خصوصی ٹرین لاہور سے 26دسمبر کو چلائی جائے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 26دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27دسمبر کو علی الصبح ساڑھے 4 بجے شاہ نواز بھٹو اسٹیشن پر پہنچے گی۔
27 دسمبرکی شام سات بجے خصوصی ٹرین شاہ نواز بھٹو اسٹیشن سے واپس لاہور کے لئے روانہ ہوگی اور اگلے دن 9بج کر 20منٹ پر لاہور پہنچے گی۔