سول نافرمانی کی تحریک پر عمران خان سے مشاورت ہوئی، علی امین گنڈاپور

سول نافرمانی کی تحریک پر عمران خان سے مشاورت ہوئی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے 200 لوگ لاپتہ تھے، اب لاپتہ لوگوں کی تعداد صرف 54 ہے۔

راولپنڈی میں کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر عمران خان سے مشاورت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے کابینہ اور صوبائی سطح پر انکوائری کر رہے ہیں۔ جو حالات بن گئے ہیں ایسے میں پاکستان کیلئے سوچنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سیاسی جماعتیں غور و فکر کر کے کوئی حل نکالیں گی، حکومت جن کی ہے وہ اشارہ دیں گے تو مثبت رسپانس بھی آجائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا میری آفیشل میٹنگز میں گفتگو ہوتی رہتی ہے، میں وہاں بھی بات کرتا ہوں، ہفتہ تک دونوں اطراف سے مثبت پیشرفت کی امید ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *