عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے دن پی ٹی آئی کے صرف دو رہنما وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ ملاقات کے لیے پہنچے حالانکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے دو مرتبہ ملاقات کی۔ ایک جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں اور پھر جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین اس موقع پر اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔عمران خان نے اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی ملاقات کے لیے بلایا تھا اور عمر ایوب اور حامد خان سے بھی ملاقات کی درخواست کی تھی۔