پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں برآمدات کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد اضافہ کے ساتھ 13.72ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان پانچ ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 10.51 فیصد اضافے سے 7.60 ارب ڈالر رہیں، جس میں ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر اور ملبوسات شامل ہیں۔

اس دوران غذائی اشیا کی برآمدات 9.58 فیصد اضافے سے 3.15 ارب ڈالر سے زائد رہیں، چاول کی برآمدات میں 35.4 فیصد اضافہ ہوا،اس دوران1.51ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔

چینی کی برآمد 833 فیصد بڑھ کر19.67کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،تمباکو، پھل، سبزیوں اور گوشت کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا، تاہم دالوں، آئل سیڈز، گرم مصالحے اور میوہ جات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *