بلیک ہول پر بہت کچھ کھانے کے بعد غنودگی طاری ہوگئی، سائنس دانوں کا دلچسپ انکشاف

بلیک ہول پر بہت کچھ کھانے کے بعد غنودگی طاری ہوگئی، سائنس دانوں کا دلچسپ انکشاف

سائنس دانوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ خلا میں موجود بڑے بلیک ہول پر بہت کچھ کھانے کے بعد غنودگی طاری ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے محققین کے حوالے سے بتایا کہ یہ بلیک ہو ل اپنے اطراف میں موجود کہکشاں کا بہت بڑا حصہ کھا کر غیر فعال ہوگیا۔

محققین کے مطابق اس بلیک ہول کا سائز ہمارے سورج سے تقریبا 40 کروڑ گنا زیادہ ہے، اس بلیک ہول کا وسیع سائز اور اس کا چالیس فی صد حصہ میزبان کہکشاں کا بڑا حصہ کھا کر بنا ہے۔

اس کے بڑے سائز کا مطلب ہے کہ یہ کائنات میں انتہائی فاصلے پر دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کائنات کے ابتدائی وقت میں وجود میں آیا تھا، بلیک ہول کے متعلق جس وقت کے مناظر کا مشاہدہ کیا گیا ہے اس وقت کائنات صرف 80 کروڑ برس کی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بڑے سائز کے باوجود بلیک ہول نے بڑی حد تک اطراف کے موجودات کو کھانا بند کر دیا ہے، اب یہ اپنی اطراف میں موجود کہکشاں کو اپنی حد سے ایک فی صد کے حساب سے کھا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *