سلمان احمد کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

سلمان احمد کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی فیملی پر تنقید کرنے پر پارٹی کے دیرینہ رکن اور عمران خان کے انتہائی قریبی سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ سلمان احمد مسلسل پارٹی میں تقسیم اور عدم اطمینان کا کردار ادا کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو بذریعہ ویڈیولنک عدالت میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

سلمان احمد پر الزام عائد ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور حامیوں کے درمیان سوشل میڈیا پر غیرضروری پوسٹیں اور اشتعال انگیزی کا کام کر رہے تھے۔

تحریک انصاف نے متعدد بار سلمان احمد کو وارننگ بھی جاری کی۔سلمان احمدکے رویہ تبدیل نہ کرنے پر انکو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا گیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *