حکومت کو ہمارے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ، عمر ایوب

حکومت کو ہمارے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ، عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے مگر لگتا ہے حکومت کو مذاکرات  میں کوئی دلچسپی نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی،  عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے،  ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو بذریعہ ویڈیولنک عدالت میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے، ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

یادر ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ ان کی کمیٹی ہےاور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیر اعظم سے بات چیت کریں۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے بھی تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے پل کا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *