سائبر کرائمز: آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

سائبر کرائمز: آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی: سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد سعید کو کلر سیداں راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ان کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا، جس میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد موجود تھے

ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی کارروائی بھی کی گئی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *