نان فائلرز پر پابندیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ٹیکس لاء ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔
قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ٹیکس لاء ترمیمی بل 25-2024 کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرزپر 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد بھی نہیں خرید سکیں گے، ان پر مخصوص حد سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی،اب بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، نان فائلر ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے۔
نان فائلر ز کو موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی،غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر بھی نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا