پشاور ہائیکورٹ میں کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال پر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوراک کی کمی بھی پیدا ہو گئی ہے
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کرم کے شہری نہ تو ضلع میں داخل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی باہر جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹرانسپورٹ اور موبائل سروس کی بندش کی وجہ سے ضلع کرم کا دیگر علاقوں سے مکمل رابطہ منقطع ہو چکا ہے
سماعت کے بعد عدالت نے صوبائی و وفاقی حکومت کے علاوہ وزارت داخلہ کو نوٹسز جاری کیے اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔