تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقا سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ، کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے۔
واضح رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔