وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا ہدف دیدیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا ہدف دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھرمیں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف مقررکردیا، صوبے بھرمیں “ نو ٹوپلاسٹک “مہم کی کامیابی کو یقینی بنانےکی ہدایت بھی جاری کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کےصفائی، ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس اسکولوں کی مانیٹرنگ کے پی آئیزکا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، اجلاس میں خوشاب، بھکراورمیانوالی کےڈپٹی کمشنرزنے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہرشہرمیں سرکاری اراضی پراربن فاریسٹ بنانےاورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانےکا حکم دیا۔ صوبہ بھرمیں “ نو ٹوپلاسٹک “مہم کی کامیابی کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

مریم نواز نےہر شہرکے بس اسٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم بھی حکم دیا۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہرشہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے، ڈی سی اپنی چھت، اپنا گھرکےتحت بننے والےمکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں، تجاوزات ختم کرنےکےبعد دوبارہ نظر آنا انتظامی ناکامی کےمترادف ہے-

وزیراعلیٰ نےپنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرزکو گلی محلوں کی صفائی اوردیگرعوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی۔مریم نوازنےڈی ایچ کیوسرگودھا کےبارے میں عوامی شکایات پرنا پسندیدگی کا اظہارکیا اورفوری ازالےکا حکم دیا، کہا باربارتوجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے اوربہتری نہ آنے پرسخت ایکشن ہوگا۔

جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مریم نوازنے بیلا روس کے صدرکی آمد پرمری میں صفائی کے انتظامات کو بھی سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *