سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ شہباز شریف کی حکومت اب تک اس وجہ سے قائم ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کی اتحادی حکومت اب تک صرف اس وجہ سے چل رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی جاری ہے۔
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے فواد چوہدی نے واضح کیا کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت کسی طور نہیں چاہتی کہ موجودہ درجہ حرارت نیچے آئۓ اور مذاکرات ہوں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سے سب سے بڑی غلطی ماضی میں یہ ہوئی کہ ہم نے مقتدرہ حلقوں سے رابطے ختم کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتیں ایڈوانٹج حاصل کیئے ہوئے ہیں۔
بانی پئ ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے سوال پر فوادچوہدری نے کہا کہ ایسی کوئی بھی لڑائی نہیں ہے،