سعودی ریال مہنگا جبکہ ڈالر سستا ہوگیا

سعودی ریال مہنگا جبکہ ڈالر سستا ہوگیا

آج سعودی ریال کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سعودی ریال 74.06 روپے پر خریدا جاتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سعودی ریال کی قیمت میں استحکام نظر آ رہا تھا، لیکن آج کاروباری دن کے دوران 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں اضافے کے باوجود سعودی ریال 74.06روپے پر خریدا اور 74.44روپے پر فروخت ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی ریال 74 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں 1000 سعودی ریال کی قیمت تقریباً 74 ہزار 60 روپے کے برابر ہو گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں تقریباً 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، جس کی وجہ سے سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر ان کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی سعودی عرب میں موجودگی کے سبب سعودی ریال کی قیمت میں اتار چڑھاؤ صارفین کی نظر میں رہتا ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی: 

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کم ہو کر 278.23 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 278.27 روپے پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *