عمران خان کی حکومت کو دھمکی ،آخری کارڈ سب کے سامنے لے آئے

عمران خان کی حکومت کو دھمکی ،آخری کارڈ سب کے سامنے لے آئے

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے دو مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ سمندر پار پاکستانیوں سے ترسیلات زر روکنے کی اپیل کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے بعد لاکھوں لوگ غربت کی سطح سے نیچے جا چکے ہیں، اور عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پی ٹی آئی کے مفادات کے خلاف اس بات پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں

۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو ہونے والے پرامن احتجاج میں ہونے والے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت نے احتجاج کرنے والوں پر گولی چلائی۔

علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *