لاہور:جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم( جے آئی ٹی )نے مزید 5 ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نےمقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں مزید 5 ملزموں کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔دوران سماعت پانچ ملزموں نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔