بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے سٹار اسپنر  روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف  تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر روی چندرن ایشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا خصوصی طور پر بی سی سی آئی، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا ان سب کا شکریہ‘ ، ’ تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر میرا آخری دن تھا، اپنے کیرئیر کے دوران بہت انجوائے کیا، کئی یادگار لمحے ہیں اور  ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ کافی جذباتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں :سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینی سیوس جونیئر نے جیت لیا

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی  ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے سوشل میڈیا پر جاری  پیغام میں لکھا کہ زبردست کیرئیر پر ایشون کو مبارک ہو۔

یاد رہے کہ ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 537 وکٹیں اپنے نام کی  جبکہ 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *