پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 240 رنز کے جواب میں سات وکٹوں کے نقصان پرآخری اوور کی تیسری گیند پر فتح حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پہلی فتح سمیٹی اور جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی۔
ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔