حکومت کا تحریکِ انصاف سےمذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ: مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ

حکومت کا تحریکِ انصاف سےمذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ: مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سےمذاکرات کے لیئے ہماری طرف سے بھی کمیٹی بنے گی لیکن اسپیکر آفس بہترین فورم ہے اور ابھی تک انہوں نے اسپیکر کے ذریعے کوئی پیغام نہیں بھجوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر عزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریکِ انصاف سے مذاکرات کے لیئے جلد کمیٹی بنائی جائیگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک قدم آگے بڑھایا ہے ہم اس کو سراہتے ہیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے کو تیار رہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے ہماری طرف سے بھی کمیٹی بنے گی لیکن اسپیکر آفس بہترین فورم ہے اور ابھی تک انہوں نے اسپیکر کے ذریعے کوئی پیغام نہیں بھجوایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ابھی یہ طے کرنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں کتنی سنجیدہ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم کی ملاقات میں مدارس ایکٹ کا معاملہ طے ہو جائے گا، یہ ملاقات عنقریب شیڈول ہے اور اس ملاقات تک مولانا اسلام آباد احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔

اس سے قبل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی، لیکن کمیٹی کو فعال ہونے نہیں دیا گیا، کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آئے اور سیدھے اپوزیشن کے پاس گئے اور اپنی نشست پر آکر کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *