عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، شیخ وقاص اکرم

عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت بڑی سیاسی جماعت ہے۔ 90ارکان سے زائد لوگ قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔ ہم مذاکرات کیلئے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے۔ نہ ہم مذاکرات کیلئے لیٹ گئے ہیں۔ ہم مظلوم ہیں، ہمارے ساتھ جبروفسطائیت ہوئی ہے۔ حکومت کو مذاکرات کیلئے ہمارے پاس آنا چاہئےاور مسائل کو حل کرنے کیلئے چیزوں کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے ذمہ داری لی ہے کہ انہوں نے ڈی چوک جانے کا حکم دیا تھا، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کیلئے کسی کے دروازے پر نہیں جانا۔ جس دن مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی اور سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا گیا اسی روز عمر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔ بہتر ہے حکومت 9مئی اور 26نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنادے تاکہ چیزیں سامنے آجائیں۔ ہم نے ڈائیلاگ کی ونڈوکھولی ہے، یہ کوئی گن پوائنٹ نہیں ہے۔ جس دن عمران خان نے کمیٹی بنائی اس دن سے حکومتی وزرا کا لہجہ تبدیل ہوگیا ہے اور مذاق اُڑا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی خواہش کا بالکل اظہار نہیں کیا۔ مولانا سے ملاقات کا مشورہ ایک دوست نے دیا تھا۔ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ بے گناہ لوگ 9مئی کی معافی کیوں مانگیں؟جوڈیشل کمیشن بنالیں اور جو ملوث ہوں گے ان کو اون نہیں کریں گے۔ مذاکرات کے بغیر اڑھائی سال گزار لیے ، آئندہ بھی گزار لیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *