انگلش بیٹر جوروٹ نے معروف پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد کا اہم ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ کو نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں 423 رنز سے شکست دی، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ نے جیتی۔
آخری ٹیسٹ میچ میں جوروٹ نے جاوید میانداد کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا، دوسری اننگز میں جوروٹ نے 54 رنز بنائے۔
انگلش بیٹر جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 40 ٹیسٹ اننگز میں 1925 رنز بنا لئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس تھا۔
پاکستان کے سابق کپتان نے 29 ٹیسٹ اننگز میں 1919 رنز بنائے تھے، اب نیوزی لینڈ کے خلاف رنز بنانے کے معاملے میں جوروٹ پہلے نمبر پر ہیں اور جاوید میانداد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
راہول ڈریوڈ 1659 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹنڈولکر 1595 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس 1543 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔