Skip to content
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے اور سوئی سدرن کے لیے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے اس فیصلے کو وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد کیا جائے گا۔
منظوری کی صورت میں یہ قیمتوں میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ ہوگا۔