ملک بھر کے آئی ٹی پارکس، سافٹ ویئر ہاؤسز، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کے آئی ٹی پارکس، سافٹ ویئر ہاؤسز، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت آئی ٹی نے ملک بھر کے آئی ٹی پارکس، سافٹ ویئر ہاؤسز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے پالیسی فریم ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزارت آئی ٹی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور پی ٹی اے کے ساتھ مشاورت کرے گی تاکہ انٹرنیٹ کی فراہمی کو مستحکم رکھا جا سکے۔

اس پالیسی کے تحت انکیوبیشن سینٹرز اور ڈیٹا کال سینٹرز کو بھی انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش کی صورت میں بھی آئی ٹی پارکس اور ٹیکنالوجی زونز کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور ان کو انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جائیں گی۔ پی ٹی اے اس پالیسی کے نفاذ کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *