سرکاری حج اسکیم کی تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواستیں موصول ہو سکیں،وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کے لیے سر جوڑ لیے،ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے اور کوٹے کا نصف برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔