پاکستان کے سابق معروف کرکٹر شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ہیں۔
ان کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شاہد آفریدی نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
شا ہد آفرید ی نے کہا کہ الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ‘آئرا ‘سے نوازا ہے’۔ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔