سونا فی تولہ 2100 روپے سستا ہوگیا

سونا فی تولہ 2100 روپے سستا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی آئی۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہو گئی۔ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 2637 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *