رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ جماد الثانی کے پہلے عشرے کے اختتام کے بعد رمضان المبارک میں 80 سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز غالباً یکم مارچ 2025 سے ہوگا۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ رمضان کی حتمی تاریخ چاند نظر آنے پر منحصر ہے اور اس کا باضابطہ اعلان چاند دیکھنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ جماد الثانی کا آغاز 4 دسمبر سے ہوا تھا، جب ملک بھر میں 3 دسمبر کو چاند دیکھا گیا۔
رمضان کے اس بابرکت مہینے کی آمد سے پہلے ہی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور عوام کے درمیان مذہبی جوش و جذبہ بڑھتا جا رہا ہے۔