Skip to content
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 17 پیسے تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے279 روپے 14 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔