پی ٹی اے نے پہلی بار سوشل میڈیا صارفین کے اعداد و شمار جاری کر دیے

پی ٹی اے نے پہلی بار سوشل میڈیا صارفین کے اعداد و شمار جاری کر دیے

سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہوگئی، پی ٹی اے نے تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا صارفین کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ فیس بک صارفین کی تعداد جنوری 2024 تک 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں مرد صارفین کی تعداد 77 فیصد اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصد ہے۔

یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جس میں مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد شامل ہیں۔

ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں مرد صارفین کی تعداد 78 فیصد اور خواتین کی تعداد 22 فیصد ہے۔

انسٹاگرام پرصارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ تک پہنچی ہے، جس میں مرد صارفین 64 فیصد اور خواتین صارفین 36 فیصد ہیں۔

ان اعداد وشمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا کی مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر مرد صارفین کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *