سوبارو نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا میں سب سے پائیدار کار برانڈز کی فہرست جاری

سوبارو  نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا میں سب سے پائیدار کار برانڈز کی فہرست جاری

سوبارو نے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا، کنزیومر رپورٹس نے دنیا میں سب سے پائیدار کار برانڈز کی فہرست جاری کر دی۔

کنزیومر پراڈکٹس کی رینکنگز اور رویوز جاری کرنے والی ویب سائٹ کنزیومر رپورٹس نے گزشتہ ہفتے پائیداری کے اعتبار سے دنیا بھر کے کار برینڈز کی فہرست جاری کی ہے۔

اپنے اراکین سے ہر سال کنزیومر رپورٹس پچھلے 12 ماہ میں اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں پوچھتی ہے۔ اس بار 2000 سے 2024 ماڈلز کے درمیان 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس میں کچھ 2025 کے ماڈلز بھی شامل کیے گئے۔

ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا

سروے میں تمام کار برانڈز سے متعلق 20 مسائل کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے جن میں ٹرانسمیشن، انجن کارکردگی، الیکٹرانکس، کار کے اندرونی حصے، بریکس، الیکٹرانک بیٹریاں، انجن وارنٹی سے لے کر کار میں ہونے والے بڑے نقصانات بھی اس فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔

کنزیومر رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے سب سے پائیدار برانڈز میں سرفہرست سوبارو ہے، سرفہرست 10 کار برانڈز میں سبارو نے پہلی مرتبہ ٹویوٹا یا اس کے زیلی لگژری برانڈ لیکسس کو پائیداری میں پیچھے چھوڑا ہے۔

سوبارو کا پائیداری میں سکور 68/100 رہا۔سال 2024 کے لیے سوبارو اپنے ہم آہنگ آل وہیل ڈرائیو اور باکسر فور انجنوں کے لیے مشہور برانڈ رہا۔

کنزیومر رپورٹس کہتی ہیں کہ سوبارو کے دو ماڈلز فارسٹر اور امپریزا نے اوسط سے زیادہ سکور کیا، جب کہ اس کے باقی لائن اپ نے اوسط کے آس پاس سکور کیا۔ سوبارو کی لائن اپ میں واحد کار جس نے اوسط سے کم اسکور کیا وہ آل الیکٹرک سولٹررا تھی جو کہ اتفاق سے ٹویوٹا کی ری بیجڈ گاڑی ہے۔

لیکسس ٹویوٹا کا لگژری ذیلی برانڈ ہے جوسب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا، لیکسس کا پائیداری میں سکور 65/100 رہا۔

ٹویوٹا تیسرے نمبر پر رہا، اس کا کا پائیداری میں سکور 62/100 رہا۔ہونڈا چوتھے نمبر پر رہا، ہونڈا کا پائیداری میں سکور 59/100 رہا۔ہونڈا کا لگژری سب برانڈ اکیورا فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا، اکیورا کا پائیداری میں سکور 55/100 رہا۔

مزدا کنزیومر رپورٹس کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا۔ مزدا کا پائیداری میں سکور 55/100 رہا۔ جرمن کار برانڈ آڈی فہرست میں ساتویں نمبر پر رہا، اس کا پائیداری میں اسکور 54/100 رہا۔ بی ایم ڈبلیو آٹھویں نمبر پر رہی، اس کمپنی کا پائیداری میں اسکور 53/100 رہا۔

کِیا نویں پوزیشن پر رہا، کِیا کا پائیداری میں اسکور 51/100 رہا جبکہ پائیداری کے اعتبار سے ہنڈائی دسویں نمبر پر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *