مخصوص صحافیوں کی ٹرولنگ کا نوٹس لیاہے، انکوائری ہوگی، اعظم تارڑ

مخصوص صحافیوں کی ٹرولنگ کا نوٹس لیاہے، انکوائری ہوگی، اعظم تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون، اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے مخصوص صحافیوں کی ٹرولنگ کے حوالے سے نوٹس لے لیا ہے، جو کسی سیاسی جماعت کی جانب سے کی جا رہی تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ معاملہ آج اعلیٰ سطح پر زیر غور آیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ایک تحمل مزاج معاشرہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے، اور کسی کے خلاف بات کرنے پر ٹرولنگ کا آغاز کرنا غلط ہے۔ وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جو ہولناک چیلنجز ہیں، ان کے پیش نظر ہمیں معاشرے کو تحمل کی جانب لے کر جانا ہوگا۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، اور اگر کسی کے بنیادی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، تو ریاست اپنا کردار ادا کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *