خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو مقررہ اوقات کی پابندی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری دفاتر کو اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین کو مقررہ اوقات کی پابندی کی وارنگ جاری کی گئی۔
تمام سرکاری محکموں اور دفاتر کیلئے صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ مختلف افسران اور اہلکاروں کے اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور تبادلہ کیا جائیگا۔