جی ایچ کیو حملہ کیس، شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس، شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ، اے ٹی سی جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، عدالت نے  شیریں مزاری، راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ، عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں، اسد قیصر

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اجمل صابر اور سکندر زیب پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

استغاثہ نے وزیر اعلی کے پی سمیت 23ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست دائر کر دی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیا، علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ کیس میں کل 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *