وفاقی وزیر پٹرولیم وسینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں، 66سے 70 فیصد صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ گھر یلو صارفین کو گیس دے رہے ہیں، بچی ہوئی گیس انڈسٹریز کومل رہی ہے، پائپ لائن کی گیس بھی مہنگی ہوتی جارہی ہے، ایل این جی کی قیمت بڑھتی جائے گی تو صارفین پر بوجھ بڑھتا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا جب گیس مہنگی خرید کرسستی بیچتے ہیں تو 6 مہینے بعد قیمت بڑھ جاتی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ایل این جی لی تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاورسیکٹر کو دی جائے گی ، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے تو قیمت بڑھتی جائے گی اور ڈیمانڈ کم ہوگی۔