موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑا اعلان

موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑا اعلان

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکل لائسنس کی فراہمی اور چیکنگ کے حوالے سے خوشخبری دی ہے اور اس بات کا اعلان کیا ہے کہ لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت میں مزید توسیع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 ہفتوں سے جاری اس مہم سے اب تک 23 لاکھ سے زائد پاکستانی استفادہ کر چکے ہیں۔ لائسنسنگ سنٹرز پر رش کی صورتحال اور ٹریفک افسران کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پاکستانی موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اضافی ریلیف حاصل کر سکیں گے۔

دوسری طرف آج سے صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ بغیر لائسنس ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ لائسنسنگ سینٹرز کو قطاروں اور انتظار سے بچنے کے لیے 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *