وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کااجتماعی شادیوں کیلئے”دھی رانی پروگرام” کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کااجتماعی شادیوں کیلئے”دھی رانی پروگرام” کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کااجتماعی شادیوں کیلئے”دھی رانی پروگرام” کا آغاز19دسمبر کولاہور میں250  اجتماعی شادیوں  سے منصوبے کا آغاز ہوگا، اور جوڑون کوایک ایک لاکھ سلامی بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کااجتماعی شادیوں کیلئے”دھی رانی پروگرام” مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی منصوبے کا پہلا مرحلہ فائنل کر لیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کی 250 اجتماعی شادیوں سے دھی رانی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی منصوبے کا پہلا مرحلہ فائنل کر لیا گیاہے جس میں لاہور ڈویژن کی 250 اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایکسپو سنٹر لاہور میں دھی رانی منصوبے کا آغاز کریں گی،اجتماعی شادیوں کا پہلا حصہ لاہور میں رواں ماہ منعقد کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 19دسمبر کو مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی جبکہ رواں برس صوبہ بھر سے 1500مستحق بچیوں کی شادیاں کرائی جائیں گی ،اس موقع پر جوڑوں کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کی سلامی بھی دی جائے گی ۔

ذرائع کےمطابق محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے دھی رانی منصوبہ کی تیاری مکمل کرلی ہے،18 سے 40 سال کے درمیان عمرکی غریب، یتیم اور جسمانی معذوری کا شکار خواتین اس پروگرام کا حصہ بن سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *