ملک بھر میں چینی کے نرخوں میں فی کلو 10 روپےاضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی اس کے دعوےدھرے کے دھرے رہ گئے ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے کہ دو ہفتوں میں چینی کی کلو قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ شہر قائد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے ۔
پاکستان بیورو آف شماریات کی دستاویز کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے سے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہوگئی ہے۔
حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور بنوں میں چینی 135 روپے، حیدرآباد، سرگودھا، بہاولپور، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 130 روپے جبکہ سکھر میں 128 روپے کلو ہوگئی ہے۔