یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ،47 کو بچالیاگیا : دفتر خارجہ

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ،47 کو بچالیاگیا : دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یونان کشتی حادثے سے متعلق پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ایک کرائسز مینجمنٹ سیل کو فعال کردیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان دیے گئے نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی پر سوار تمام لاپتا اور مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، پاکستانی سفارتخانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے والے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم، روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں: وزیراعظم

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام ریسکیو ہونے والے پاکستانیوں سے ملاقات کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے  یونان کشتی حادثے  میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دھرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد کم از کم 5 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے تھے، جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *