مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خان

مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خان

 عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مدارس بل پر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ دھوکا نہیں بلکہ ہاتھ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان کا نجی ٹی وی چینل میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ، عمران خان بھی وعدے کرکے دھوکا کرتے تھے ، اب حکومت پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطاء تارڑ ہے: لطیف کھوسہ

مدارس کی رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔ ایک سوال پر کیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ صدر آصف علی زرداری نے دھوکا کیا؟ ایمل ولی نے کہا دھوکا تو سسٹم کر رہا ہے ، زرداری صاحب تو کرسی پر بیٹھے ہیں، اس نے صدر زرداری کو استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کو ہٹانےاور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں ملاقاتیں جاری،بیرسٹر سیف

خیال رہے کہ صدر مملکت کی طرف سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے گئے ، صدر نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہو نگے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *