پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں میں گرفتار8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی کے  24 نومبر کے احتجاج میں میں گرفتار8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے دوران گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے گزشتہ روز کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنایا ، 5 بچوں کی روبکار رہائی کیلئے جیل جا چکی جبکہ 3 بچوں کی رہائی کے لیے روبکار آج جیل جا ئیگی۔

یہ بھی پڑھیں:توڑ پھوڑ کیس : عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں8جنوری تک توسیع

ضمانتیں منظور ہونے والے بچوں میں سے 2 کا تعلق راولپنڈی ، 3 کا افغانستان ، 1 کا باجوڑ، ایک مردان اور 1 کا تعلق کہوٹہ سے ہے، بچوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کا جماعت کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *