Skip to content
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے کی کمی ہو گئی۔
مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد 446 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز مر غی کا گو شت 453 روپیفی کلو فروخت ہوا۔
زندہ برائلر مرغی پانچ روپے سستی ہوئی، سرکاری نرخنامے میں برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے کلو مقرر کیا گیا۔
نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، انڈوں کا ریٹ 324 روپے فی درجن برقرار رہا۔